پاکستان پیپلزپارٹی یواے ای اورگلف کی تنظیم سازی مکمل

دبئی(سٹیٹ ویوز)پاکستان پیپلز پارٹی متحدہ عرب امارات اور گلف کی تنظیم سازی مکمل کرلی گئی ہے،پاکستان پیپلز پارٹی متحدہ عرب امارات کے لیے سابق مشیر حکومت سردار جاوید یعقوب کو صدرمقررکر دیا گیاہے جبکہ ملک خادم شاہین کو جنرل سیکرٹری پی پی پی یو اے ای مقرر کردیا گیا ہے۔

میا ں منیر ہنس پی پی پی گلف کے صدر ،پیپلز یوتھ آرگنائزیشن گلف کے لیے چوہدری فاروق چچی صدر،سرداروقاص عنایت جنرل سیکرٹریپیپلز یوتھ آرگنائزیشن گلف،چوہدری غلام نبی پی پی پی صدر بحرین،راجہ یاسر پنوں جنرل سیکرٹری بحرین، اور پیپلز پارٹی خواتین ونگ گلف کے لیے شیریں درانی کو صدر اور زاہدہ اعوان جنرل سیکرٹری مقرر کر دیا گیا ہے۔

سردار جاوید یعقوب مشیر حکومت بھی رہ چکے ہیں جبکہ اس سے قبل بھی وہ متحدہ عرب امارات میں پیپلز پارٹی کے صدر رہے ہیں،ان کی تعیناتی سے ایک دفعہ پھر امید ہو گئی ہے کہ پیپلز پارٹی یو اے ای میں مضبوز قوت بن کر ابھرے گی۔