دعاءاور بد دعاء

دعاء کی برکت سے آدم علیہ السلام کی کھوئی جنت اور چھنا ہوا مقام بحال ہوئے ۔ دعاء کی برکت سے موسیٰ علیہ السلام کے بیان میں تاثیر کا عنصر غالب آیا اور بھائی ہارون نبوت کے مقام پر فائز ہوئے۔

بد دعاء کی تاثیر انسان اور انسانی تہذیب کی شکست وریخت کا باعث ثابت ہوئی ہے ۔ حال کی انسانی تاریخ میں دنیا کی واحد بڑی قوت امریکہ نے دنیا بھر میں اپنے سیاسی عمل اور مقاصد کے لئے مسلمان ممالک میں مداخلت کے دوران نہتے مسلمانوں پر تاریخ کا جو بد ترین تشدد اور ظلم کیا، اس دوران کی بد دعائیں بے اثر نہیں ہوسکتیں ۔

یوں لگ رہا ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ کا انتخاب اور روس کے حوالے سے سامنے آنے والا ٹرمپ کے بارے روس کے پاس موجود قابل اعتراض مواد اور اس کے نتیجے میں امریکی قوم کی رسوائی کی شروعات در اصل بد دعاؤں کی تاثیر کی ابتداء ہے۔

روس نے امریکی انتخابات میں کامیاب مداخلت کے بعد جو نئی اہمیت حاصل کی ہے اس سے عالمی سیاست میں ایک تغیر پیدا ہونا یقینی نظر آنے کے ساتھ ساتھ امریکی معاشرے کے لئے بد دعاؤں سے بچنے کیلئے توبہ کی گھڑی آن پڑی ہے۔

کیا امریکی معاشرہ مظلوموں کی آہ بد اور بد دعاء سے بچ سکتا ہے ۔امریکہ انسانی تاریخ کی پہلی تہذیب نہیں جو وقت کے احتساب کی عدالت میں کھڑی ہونے کو ہے ۔ آج سے 20جنوری تک اور اس کے بعد امریکہ وقت کی بے رحم عدالتی کارروائی کی زد میں آنے والا ہے۔ امریکی معاشرے کا سیاہنامہ ڈونالڈ ٹرمپ کے دائیں ہاتھ میں ہوگا ۔

زمین پر زور آوری کے دوران امریکہ آہ بد اور بد دعاء کی پکڑ کو بھول گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں