Zulfi Bukhari Decesion About Mobole Phones

کون کون سے موبائل فونز پر ٹیکس نہیں لگے گا ؟وزیر اعظم کےمعاون خصوصی نے واضح کر دیا

ذاتی استعمال کے موبائل فونز پر ٹیکس نہیں ہے ،ْموبائل فون کی رجسٹریشن کا عمل آسان کر رہے ہیں ،ْزلفی بخاری

دہری شہریت والوں کے مسائل کے حل کیلئے قانون سازی کی جائے گی ،ْ وزیراعظم تمام اوورسیز پاکستانیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے تمام اداروں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے،بہت جلدنیب میں میری انکوائری ختم ہوجائے گی، نیب قوانین میں تبدیلیوں کی ضرورت ہے ،ْگفتگو

 اتوار 23 دسمبر 2018  13:20

ذاتی استعمال کے موبائل فونز پر ٹیکس نہیں ہے ،ْموبائل فون کی رجسٹریشن ..

لندن (نیوز ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ ذاتی استعمال کے موبائل فونز پر ٹیکس نہیں ہے ،ْموبائل فون کی رجسٹریشن کا عمل آسان کر رہے ہیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موبائل فون کیلئے اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات درست ہیں۔

موبائل فون رجسٹریشن کیلئے ایئرپورٹ پر قطاریں لگنے کا نوٹس لیا ہے ،ْذاتی استعمال کےموبائل فونز پر ٹیکس نہیں ہے۔موبائل فون کی رجسٹریشن کا عمل آسان کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اوور سیز کے مسائل وزیر اعظم کے ایجنڈے میں سرفہرست ہیں، دہری شہریت والوں کے مسائل کے حل کیلئے قانون سازی کی جائے گی۔ وزیراعظم بھی تمام اوورسیزپاکستانیوں کوساتھ لے کر چلیں گے۔زلفی بخاری نے کہا کہ تمام اداروں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے،بہت جلدنیب میں میری انکوائری ختم ہوجائے گی، نیب قوانین میں تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔