حسن اورحسین نواز پر عدالتی فیصلو ں کےنفاذبارےنئے سوالات کھڑے ہو گئے

لاہور (سٹیٹ ویوز) معروف دانشور مجیب الرحمان شامی نے کہا ہے کہ حسن اورحسین نواز کے پاس غیر ملکی شہریت ہے ، اس لئے ان پر پاکستانی عدالت کے فیصلوں کانفاذ آسان نہیں ہوگا۔

دنیانیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر “ میں گفتگوکرتے ہوئے مجیب الرحمان شامی نے کہاکہ حسن اورحسین نواز غیر ملکی شہری ہیں ، اس لئے جو بھی فیصلہ پاکستان میں ہوگا ، وہ حسن اورحسین نواز پر لاگو کرنے میں دشواری پیش آئیگی ، انہوں نے کہا کہ جب نوازشریف کے اپیلیں سپریم کورٹ میں پہنچیں گی تو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ریٹائرڈ ہوچکے ہیں اور پھر ان مقدمات پر از سرنو غور کیا جائے گا ۔

ان کا کہناتھا کہ نوازشریف یہ مقدمہ قانونی عدالت میں لڑیں گے اور اس حوالے سے کوئی جلسے یا جلوس نہیں کریں گے البتہ اپنی طاقت کے اظہار اورانتخابی مہم کیلئے جلسہ کرسکتے ہیں ۔