agreement

انسانیت کی خدمت کیلئے سپورٹس فیور360 اور ٹرانسپرنٹ ہینڈزایک ہوگئے

دبئی (سٹیٹ ویوز)ایک معاشرے کی تکمیل کیلئے یہ ضروری ہےکہ ہر کوئی اپنی ذمہ داری بھرپورطریقے سے نبھائے۔ سپورٹس فیور360 نے معاشرے کی طرف اپنی ذمہ داری کو سمجھا ہے اور شروع سے اب تک سپورٹس فیور360 کا یہ مقصد رہا ہے کہ وہ اپنے ارگرد کے غریبوں کو با اختیار بنائیں۔اپنے مشن کی تکمیل کرنے کے لیے سپورٹس فیور 360نے کھلاڑیوں اور انکے خاندانوں کی مدد کے لیے” ہیلت “360 کے نام سے ایک منفرد مہم کا آغاز کیا ہے۔

سپورٹس فیور360نے ٹرانسپرنٹ ہینڈز کے ساتھ ایک میمورینڈم پر دستخط کیے ہیں جسکا بنیادی مقصد مستحق کھلاڑیوں اور انکے خاندانوں کومفت صحت کی سہولت فراہم کرناہے۔ٹرانسپرنٹ ہینڈز گلوبل فنڈنگ پلیٹ فارم کے ذریعے غریب مریضوںکی سرجریز کے لیے فنڈز مہیا کرتا ہے۔ یہ پلیٹ فارم غریب مریضوں کورجسٹرڈ کرتا ہے اور مکمل علاج کو یقینی بناتے ہوئے مریضوں اور ڈونرذ کے درمیان ذاتی اور قابل اعتماد رشتہ بناتا ہے۔

سپورٹس فیور360 نے معاہدہ کیا ہے کہ وہ اپنے ہر منصوبے کے منافع کا2% ٹرانسپرنٹ ہینڈز کو مہیاکرے گا۔یہ رقم ہر پروجیکٹ میں تبدیل ہوتی رہے گی۔اس ابتدائی کارِ خیر کی مزید معلومات عوام الناس کی رہنمائی کے لیے موبائل ایپ کے ذریعے مہیا کریں گے۔ بہت سے دارے اور کارپوریشنز جیسے کہ اٹلس کوپکو پاکستان ، مٹسو بشی کا رپوریشن اور دراز۔ ٹرانسپرنٹ ہینڈز کے ساتھ تعاون کر رہے ہے۔

سپورٹس فیور360 اور ٹرانسپرنٹ ہینڈ کے اکھٹے ہونے کا بنیادی مقصد مستحق کھلاڑیوںکو جوبیماریوں سے لڑرہے ہیں مدد فراہم کرنا ہے۔ سپورٹس فیور360کو اعزاز حاصل ہے کہ وہ پاکستان کے درخشاں ستاروں کو ہر موقع پر خراج عقیدت سے نوازتا ہے۔یہ باہمی معاہدہ دونوں اداروں کے اس نیک جذبے کی نشاہدی کرتا ہے۔

سپورٹس فیور360 اور ٹرانسپرنٹ ہینڈز اکھٹے ہوئے تا کہ ہر ایک کو اپنی لڑائی عزت نفس کے ساتھ لڑنے کے لیے قابل بنا یا جا سکے۔ماضی میں بھی سپورٹس فیور360 ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے کا رِ خیر کے کا موں میں بڑھ چڑھ کے حصہ لیتا رہا ہے۔چاہے معذور افراد کا مقابلہ ہویا ابھرتے ہوئے کرکٹ کے ستاروںکی مدد کرناکیوں نہ ہوںجیسے کہ احسان اللہ کو پیشہ ورانہ کھیل کا سازوسامان مہیا کرنا ہو، ادارہ کبھی پیچھے نہیں ہٹا جب کبھی اپنے لوگوں نے انھیں مدد کے لیے پکارا ہو۔یہ معاہدہ 360 کے لیے ایک نئے سفر کا آغاز ہے اور امید رکھتے ہیں کہ اسطرح کے کا رخٰیر کے بہت سے کام آگے بھی جاری رہے گے۔