سابق وزیر صحت آزاد کشمیر سردار قمر الزمان کے بڑے بیٹے سردار راشد قمر انتقال کر گئے

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)سابق وزیر صحت آزاد کشمیر سردار قمر الزمان کے بڑے بیٹے سردار راشد قمر انتقال کر گئے ۔

ذرائع کے مطابق ان کی موت بہارہ کہو اسلام آ باد اپنی رہاش گاہ پر ہوئی جہاں وہ گذشتہ رات گے تھے۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ رات دیر سے گھر پہنچے تھے ان کی موت مبینہ طور پرہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوئی ہے۔ کسی شادی میں شرکت کیلئے آئے تھے، صبح جاگے بھی اور کپڑے استری کرنے کا ملازم کو کہالیکن بجلی نہ ہونے کی صورت واپس سونے چلے گئے۔ آج دن کے وقت ان کو جگانے کی کوشش کی گئی لیکن وہ نہ اٹھے تو دروازہ توڑ کر انہیں دیکھا گیا تو سانس نہیں چل رہی تھی۔ ڈاکٹر کو بلایا گیا تو معلوم ہوا کہ راشد قمر انتقال کر چکے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ انہیں دل کا دورہ پڑا جس وجہ سے ان کی ڈیتھ ہوئی۔ ان کے والد سردار قمر الزمان خان کو بیٹے کی موت کی اطلاع آج بے نظیر بھٹو کی برسی کی تقریب کے بعد دی گئی اس سے قبل انھوں نے تقریب سے خطاب کیا ۔سردار راشد قمر پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ترقیاتی ادارہ باغ کے چیر مین بھی رہے اور وسطی باغ سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابات میں حصہ بھی لیا۔