تاریخ میں پہلی بار پاک فضائیہ نے آئس ہاکی میدان تیار کرلیا

اسلام آباد(سید مظفرحسین بخاری+سٹیٹ ویوز)پاک فضائیہ نے دہشتگردی کو شکست دینے کے بعد کھیل کے میدان میں بھی تاریخ رقم کردی۔
پاک فضائیہ کے تعاون سے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار آئس ہاکی میدان تیار ہوا اور سرمائی کھیل آئس ہاکی کے کھیل کا آغاز ہو گیا۔


نلتر گلگت میں پاک فضائیہ نے تاریخ میں پہلی بار سطح سمندر سے 11 ہزار فٹ کی بلندی پر آئس ہاکی سٹیڈیم تیار کر لیا۔ اس سرمائی کھیل میں ملک بھر کے کھلاڑی حصہّ لے رہے ہیں۔