بھارت میں ظلم کا بے خوف ناچ جاری ہے: نصیر الدین شاہ

نیو دہلی(سٹیٹ ویوز) بالی وڈ اداکار نصیر الدین شاہ ایک بار پھر بھارت میں مذہبی منافرت کے بڑھتے رجحان پر پھٹ پڑے، بولے پورے ملک میں نفرت اور ظلم کا بے خوف ناچ جاری ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نصیرالدین شاہ کا کہنا ہے کہ حق کے لیے آواز اٹھانے والوں کو جیلوں میں بند کیا جا رہا ہے۔

فنکار، شاعر یا ادیب، سب کے کاموں پر روک ٹوک لگائی جا رہی ہے۔ صحافیوں کو بھی خاموش کیا جا رہا ہے۔ مذہب کے نام پر نفرتوں کی دیواریں کھڑی کی جارہی ہیں۔

معصوموں کا قتل ہو رہا ہے، پورے ملک میں نفرت اور ظلم کا بے خوف ناچ جاری ہے اور ان سب کے خلاف آواز اٹھانے والے دفتروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔