افواج پاکستان نے ملک دشمن قوتوں کی سازشیں ناکام بنائیں،سید علی رضا بخاری

لندن،لوٹن(سٹیٹ ویوز)ممبر اسمبلی وسجادہ نشین درگاہ بساہاں شریف پیر سید علی رضا بخاری نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کا استحکام ،پاکستان کی مضبوطی اور خوشحالی سے مشروط ہے ۔ قومی سلامتی کے اداروں نے ملک کو دشمن کی سازشوں سے بچا کر اس کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے ۔

تصوف کے فروغ سے معاشرے کو پر امن اور روادار بنائیں گے اوورسیز کشمیری ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے زرمبادلہ بڑھ چڑھ کر بجھوائیں۔ گذشتہ روز پیغام پاکستان امن سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے ۔

کانفرنس کی صدارت راجہ نعیم منصف داد نے کی جبکہ کانفرنس سے علامہ کبیر القمر ،کونسلر خرم رووف ،مولانا عبد الرزاق ، کونسلر محمد ایوب ،سابق کونسلر راجہ ادریس ،علامہ ظہیر اقبال ،راجہ طارق ربانی ،راجہ شفیق پوتادیگر نے بھی خطاب کیا۔ کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے پیر علی رضا بخاری نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کشمیری نوجوانوں کی بے مثال اور لازوال قربانیوں کے نتیجہ میں فیصلہ کن موڑ پر پہنچ چکی ہے ۔

بھارت کے تمام تر جبر اور طاقت کے اندھادھند استعمال کے باوجو د کشمیری بھارت طاقت سے ڈرے نہیں ہیں بلکہ وہ دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اپنا حق خودارادیت مانگ رہے ہیں۔ کشمیری عوام پاکستان سے لازوال محبت کرتے ہیں جس کا ثبوت غاصب بھارت کے سامنے پاکستانی پرچم لہرانا ہے اور شہدا پاکستان پرچموں میں لپٹ کر دفن ہو رہے ہیں۔

پیر علی رضا بخاری نے کہا کہ بھارت کے جبر پر عالمی برادری کو خاموش تماشائی نہیں بننا چاہیے بلکہ آگے بڑھ کر انہیں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خوداردیت دلانے میں کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ تقسیم ہند کے وقت برطانیہ مسئلہ کشمیر کو حل کیے بغیر چھوڑ آیا ۔

یہ برطانیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس مسئلہ کے حل کے لیے کردار ادا کرے۔ پیر سید علی رضا بخاری نے کہا کہ ہمار ا مشن محبت امن اور رواداری کو عام کرنا ہے ۔ جس کے لیے صوفیا ء کرام کی تعلیمات کو عام کرنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ پرامن معاشرے کے قیام کے لیے علماء ،سکالر اساتذہ معاشرے کی رہنمائی کریں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اند ردہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمہ میں پاک مسلح افواج اور سکیورٹی کے دیگر اداروں نے تاریخی کردار ادا کیا ہے اور جانوں کی قربانی دے کر وطن کا تحفظ یقینی بنایا ہے۔پوری پاکستانی وکشمیری قوم اپنے قومی سلامتی کے اداروں کے ساتھ ہے اور وہ ہر صورت دہشت گردی اور انتہا پسندی کو شکست دے گی۔

انہوں نے کہا ملک پاکستان میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش مسئلہ کشمیراور سی پیک کے خلاف سازش ہے اور پوری سازشی منصوبے میں بیرونی قوتیں بھی ملوث ہیں۔ اس وقت پاکستان کی ترقی کی رفتار خطہ میں تمام ممالک سے زیادہ ہے بجلی کے بڑے بڑے منصوبے تیزی سے مکمل ہورہے اور سی پیک منصوبے تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں اور یہ سب کچھ پاکستان کے دشمنوں کو ہضم نہیں ہو رہا