تحریک انصاف کشمیرکی قیادت سےخورشید عباسی کی پارٹی امور پر اہم ملاقاتیں

اسلام آباد (سٹیٹ ویوز)سابق وزیراعطم و صدر پی ٹی آئی آزادکشمیر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری اور سینئر نایب صدر خواجہ فاروق سے تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی رہنماء و سابق امیدوار اسمبلی خورشید احمد عباسی کی الگ الگ ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

دیر تک جاری رہنے والی ملاقاتوں میں دونوں اطراف کے رہنماوں کے درمیان پارٹی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ آزادکشمیر میں نواز لیگ کی حکومت قایم ہے اور ڈھائی سال کے بعد انتخابات ہونے ہیں۔ گزشتہ کچھ ماہ سے آزادکشمیر میں مسلم کانفرنس سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے اہم رہنماوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے۔

ایسے وقت میں جب مرکز میں تحریک انصاف کی حکومت قایم ہے تو آزادکشمیر میں بھی تحریک انصاف مسلسل مضبوط ہو رہی ہے ۔ اس دوران خورشید احمد عباسی جو عرصے تک بیرسٹر سلطان سے دور رہے ہیں ان کی مرکزی رہنماوں سے ملاقاتیں سنجیدہ حلقوں میں اہم سمجھی جا رہی ہیں۔