سردارجاوید ایوب اورموجودہ حکومتی وزراء دکھ کی گھڑی میں عامرگردیزی اورخرم گردیزی کے گھر پہنچ گئے

باغ (سٹیٹ ویوز) سابق ایڈمنسٹریٹر مونسپل کارپوریشن با غ سید عامر گردیزی اور میجر سید خرم گردیزی کے والد کی رحلت سابق وزیر جنگلات جاوید ایوب سمیت کئی وزراء حکومت کا اظہار تعزیت تفضیلات کے مطابق سابق وزیر جنگلات اور پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے سینئر رہنماء جاوید ایوب سمیت موجودہ وزارء حکومت ،چوہدری عزیز ،سردار میراکبرخان کے علاوہ سردار قمر الزمان اور ان کے بیٹے سردا ر ضیاء قمر و دیگر نے مرحوم کے گھر آ جاکر خاندان کے جملہ لواحقین کیساتھ اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی-

یاد رہے سابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن باغ سید عامر گردیزی اور میجر خرم گردیزی کے والد سید خور شید گردیزی گذشتہ جمعرات کو اٹک میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث خالق حقیقی سے جاملے تھے-