Toli Peer Car Accident

زندگی کے سفرمیں موت کیسے آپ کا پیچھا کرتی ہے،سیروتفریح کیلئے آنیوالے نوجوان موت کی وادی میں کھوگئے

راولاکوٹ (سٹیٹ ویوز)ضلع پونچھ کے معروف سیاحتی مقام تولی پیر کی سیر کوجانے والے نوجوان المناک حادثے کا شکار

تفصیلات کے مطابق ہجیرہ سے تعلق رکھنے والے چار دوست کار میں تولی پیر کی سیر کو جارہے تھے کے راستے میں بن بہک سے تھوڑا آگئے جنگل میں ان کی گاڑی المناک حادثے کا شکار ہو گئی

جس کے نتیجے میں دو دوست عمران شریف اور واصف قدر زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے

جبکہ حادثے میں سیراڑی سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان عمر فاروق اور بلال شاہ شدید زخمی ہیں

دونوں نوجوان کی موت کی خبر پورے علاقے میں جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی علاقے کی فضا سوگوار ہو گئی

ویڈیو دیکھیں