Sardar Hassan Ibhraim

سردار خالد ابراہیم کے فرزند آج قانون ساز اسمبلی کا حلف لیں گے

اسلام آباد (سٹیٹ ویوز)جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے بانی قاید سردار خالد ابراہیم خان کے فرز حسن ابراہیم خان 10 جنوری کو آزادجموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبر کے طور پر حلف اٹھائیں گے۔ قانون ساز اسمبلی کا احلاس سپیکر شاہ غلام قادر کی صدارت میں شروع ہو گا تو نو منتخب ممبر اسمبلی سے حلف لیا جائے گا۔

جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان سردار نوید حیات کے مطابق سردار حسن ابراہیم خان کو ایک قافلے کی صورت میں اسمبلی تک لایا جائے گا۔ حسن ابراہیم ایک قافلے کے ساتھ صبح 8 بجے اسلام آباد سے مظفرآباد روانہ ہوں گے جبکہ راولاکوٹ سے پارٹی رہنماوں کا قافلہ بھی صبح 8 بجے روانہ ہو گا اور دونوں قافلے کوہالہ میں جمع ہو کر دارلحکومت کا رخ کریں گے۔

سردار نوید حیات کے مطابق نو منتخب ممبر اسمبلی قانون ساز اسمبلی کی پہلی تقریر پارٹی پالیسی کی عکاسی کرے گی جبکہ ریاست کے اہم ایشوز پر پارٹی موقف سامنے لایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ضمنی الیکشن کے دوران اہلیان راولاکوٹ نے سردار خالد ابراہیم خان کے نظریات کو کامیاب کرایا اور اب ان کے مقصد کو ریاست بھی میں آگے لے جانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔