تاجر برادری نے آرمی چیف کو بڑی یقین دہانی کر ادی

راولپنڈی (سٹیٹ ویوز ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کراچی میں تاجر برادری کے وفدنے ملاقات کی ہے جس دوران ملک بالخصوص کراچی میں سلامتی صورتحال پر بات چیت کی گئی ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اس موقع پر گفتگوکر تے ہوئے کہا کہ تاجر برادری موجودہ حالات سے فائدہ اٹھائے اور پاکستان میں معاشی استحکام کیلئے کردار ادا کرے ۔تاجر برادری نے آرمی چیف کو معاشی استحکام کیلئے کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی اور ملک میں قیام امن پر اظہار تشکر کیا ۔ تاجر برادری کے وفد نے ملک میں قیام امن کیلئے پاک فوج کے کردار کو بے حد سراہا ۔