دواؤں کی قیمتوں میں9سے15 فیصد تک اضافے کی منظوری

کراچی(سٹیٹ ویوز) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے منافع خوروں کےآگے گٹھنے ٹیک دئیے، دواؤں کےمصنوعی بحران کےبعد قیمتوں میں 9 سے 15 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی گئی ۔

وفاقی حکومت اورڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی عوام کوضروری ادویات فراہم کرنےمیں ناکام رہیں، تبدیلی سرکار نے عوام کونیا تحفہ دے ڈالا، دواوں کی قیمت میں 9سے 15فیصد تک اضافے کانوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ۔

جان بچانےوالی ادویات اوربچوں کی حفاظتی ویکسین بازاروں میں ناپیدکی گئی تھیں جبکہ مرگی اور دل کےامراض سمیت درآمد کی جانےوالی 150سے زائد ادویات کامصنوعی بحران بھی سامنے آیاتھا ۔

دواساز اداروں نے حکام سے قیمتیں بڑھانے کامطالبہ بھی کیا تھا من مانی قیمتیں نہ ملنے پر ملک بھرمیں ضروری اوراہم ادویات بھی نایاب کردی گئی تھیں ۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے دواوں کی قیمت میں اضافے کاباقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہےجس سے عوام مشکلات کاشکار ہوگئے ہیں۔