انگلش کاؤنٹی نے فہیم اشرف کیساتھ معاہدہ کر لیا

اسلام آباد (سٹیٹ ویوز) انگلش کاؤنٹی ’نورتھمپٹن شائر‘ نے ٹی 20 بلاسٹ 2019ءکیلئے پاکستانی آل راؤنڈر فہیم اشرف کیساتھ معاہدہ کر لیا ہے جو پورے ٹورنامنٹ کیلئے ’نورتھمپٹن شائر سٹیل بیکس‘ ٹیم کودستیاب ہوں گے۔

فہیم اشرف نے اس معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں نے اس کلب کے بارے میں بہت اچھی خبریں سن رکھی ہیں اور بالخصوص وائٹ بال کرکٹ میں ان کی کارکردگی بہت زبردست ہے۔ میں ٹی 20 بلاسٹ ٹورنامنٹ کھیلنے کیلئے بہت پرجوش ہوں اور ٹیم کے ٹورنامنٹ جیتنے کے مقصد میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہوں۔

واضح رہے کہ فہیم اشرف نے اب تک 51 ٹی 20 میچ کھیلے ہیں جس میں ان کی باؤلنگ اوسط 23.79 رہی اور اکانومی ریٹ 7.62 رہا جبکہ بیٹنگ میں ان کا سٹرائیک ریٹ 129.16 اور سب سے زیادہ انفرادی سکور 54 بنا رکھا ہے۔