سانحہ اے پی ایس ازخود نوٹس کی سماعت کی تاریخ سامنے آ گئی

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)سانحہ اے پی ایس ازخود نوٹس کی سماعت پیر کوہوگی، چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سماعت کرے گا ،عدالت نے اٹارنی جنرل اورایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا کونوٹس جاری کردیئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سانحہ اے پی ایس ازخودنوٹس کی سماعت 14 جنوری کو ہو گی،چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سماعت کرے گا، عدالت نے اٹارنی جنرل اورایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا ،سیکرٹری داخلہ،چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ،سانحہ اے پی ایس کمیشن کے رجسٹرارکوبھی نوٹس جاری کر دیئے ۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس نے شہید بچوں کی ماوں کی درخواست پرازخود نوٹس لیاتھا۔