کلبھوشن کیس،عالمی عدالت میں 18 فروری کو سماعت شروع ہوگی

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن جھادیو کیس کی سماعت 18 سے 21 فروری تک ہوگی ۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پاکستان نے تیاری مکمل کرلی ہے

سماعت کے موقع پر پاکستان کا 5 رکنی وفد ہیگ جائیگا جس میں اٹارنی جنرل انور منصورخان، ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل، وکیل خاور قریشی اور دیگر شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق سماعت کے موقع پر پہلے روز بھارت کی جانب سے دلائل دیے جائیں گے ٗ دوسرے روز پاکستان اپنا جواب الجواب دے گا، 20 فروری کو دوبارہ بھارتی دلائل دئیے جائیں گے ۔