ٹارگٹ کلر سعید بھرم نے فاروق ستار، وسیم اختر کا بھانڈا پھوڑ دیا

کراچی(سٹیٹ ویوز) ایم کیو ایم کے ٹارگٹ کلر سعید بھرم نے فاروق ستار ،وسیم اختر کا بھانڈا بھی پھوڑ دیا ،متحدہ کے ٹارگٹ کلر سعید بھرم نے اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کی ہدایات ندیم نصرت ،فاروق ستار اور میئر کراچی وسیم اختر سمیت اہم رہنما ؤں کی طرف سے آتی تھیں ۔

تفصیلات کے مطابق ٹارگٹ کلر سعید بھرم کے جمع کرائے گئے بیان میں کہنا تھا کہ متحدہ کے سینئر رہنما انہیں کراچی میں دہشتگردی جیسے واقعات کی تمام ہدایت دیتے تھے ،جمعہ کو سندھ ہائیکورٹ میں ایم کیوایم حقیقی کے کارکن کے قتل میں سزا کےخلاف ایم کیو ایم کے ٹارگٹ کلر سعید بھرم کی اپیل کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے رینجرز کے وکلا سے استفسار کیا کہ ملزم کےخلاف کتنے مقدمات ہیں ‘جس پر رینجرز کے وکلا کی جانب سے ملزم کے کرمنل ریکارڈ فراہم کرنے کی استدعا کی گئی‘ رینجرز پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ سعید بھرم کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی‘ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد تھے ‘لہذا سزا برقرار رکھی جائے۔

ملزم سعید بھرم نے اعترافی بیان میں کہا کہ 2005 اور 2006 میں ایم کیو ایم لندن کے محمد انور نے کال کرکے کہا کہ ایم کیو ایم بانی نے اپنے مخالفین کو ٹھکانے لگانے کیلئے ٹارگٹ کلنگ ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیاہے

ملزم نے صولت مرزا، اجمل پہاڑی و دیگر ٹارگٹ کلرز کے ہمراہ شہر میں متعدد ٹارگٹ کلنگ‘ جلاو گھیرا خوف و ہراس پھیلانے کی وارداتیں کرنے کا بھی اعتراف کیا۔ عدالت نے ملزم کے وکیل خواجہ نوید کی عدم حاضری پر سماعت 11فروری تک ملتوی کردی۔