Firing

لورالائی میں فائرنگ،ایدھی انچارج جاں بحق،5افرادزخمی

لورالائی(نیوزڈیسک)مہاجر اڈہ میں فائرنگ سے ایدھی انچارج باز محمد عادل جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

بلوچستان کے ضلع لورالائی کے علاقے مہاجر اڈہ میں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت باز محمد عادل کے نام سے ہوئی جو ایدھی سینٹر میں بطور انچارج فرائض انجام دے رہا تھا۔