نیلم جہلم ہائیڈل پراجیکٹ بارےحکومت آزادکشمیراوروفاق میں معاملات طےپاگئے

مظفرآباد (سٹیٹ ویوز) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ نیلم جہلم ہائیڈل پراجیکٹ سے پیدا ہونے والے ماحولیاتی اور معاشی مسائل کے حوالے سے وفاق سے جملہ معاملات اطمینان بخش طریقے سے طے پا گئے ہیں.

مزید پڑھیں: چیئرمین وزیراعظم معائنہ کمیشن نےنیلم جہلم پاورپراجیکٹ کوغیرقانونی قراردیدیا

ان خیالات کا اظہاروزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان آزادکشمیرنےقانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں کیا. ان کا مزید کہنا تھا کہ کوہالہ ہائیڈل پراجیکٹ کے حوالے سے تحفظات سے وفاق کو آگاہ کیا گیا ہے امید ہے کہ کوہالہ پراجیکٹ پر ہمارے تحفظات کا ازالہ کیا جائے گا وزیراعظم پاکستان نے آزاد حکومت کے مکتوب کے جواب میں نیلم جہلم ہائیڈل پراجیکٹ کے ماحولیاتی مسائل کے تدارک کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی تھی اس کمیٹی میں اہم اداروں کے نمائندگان موجود تھے وفاقی سطح پر تشکیل دی گئی کمیٹی نے ہمارے چاروں نقاط سے اتفاق کیا ہے اور رپورٹ وزیراعظم پاکستان کو بھیج دی ہے .

مزید پڑھیں: وزیرتعلیم آزادکشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی کا کوہالہ ہائیڈل پراجیکٹ پر کام بند کروانے کا اعلان

اسمبلی اجلاس سے خطاب کے دوران وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ نیلم جہلم ہائیڈل پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد پیدا ہونے والے ماحولیاتی اور معاشی مضمرات کا حکومتی سطح پر فوری نوٹس لیا گیا آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میں پارٹی سربراہان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی شہریان مظفرآباد کی آل پارٹیز کانفرنس بلائی گئی جس میں تمام زعماء موجود تھے.

مزید پڑھیں: کوہالہ ہائیڈل پاور منصوبہ بھی نہ شروع ہو سکا

وزیر اعظم نے کہا ہیکہ حکومت آزاد کشمیر کی تحریک پر حکومت پاکستان نے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے کر رپورٹ طلب کی کمیٹی نے رپورٹ پیش کر دی ہے جو ہمارے حق میں ہے نیلم جہلم پائیڈل پراجیکٹ قومی منصوبہ ہے کشمیریوں نے ہمیشہ پاکستان کے لیے قربانی دی اور آئندہ بھی دیں گے پاکستان ہماری امیدوں کا محور و مرکز ہے پوری امید ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ کے ماحولیاتی اور معاشی مضمرات کے تدارک کے لیے مرکزی حکومت بھرپور تعاون کرے گی.

مزید پڑھیں: ماہرین نے کوہالہ ہائیڈل پاور پراجیکٹ کوماحولیاتی طوفان کا پیش خیمہ قرار دے دیا

وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ کوہالہ ہائیڈل پراجیکٹ پر جو تحفظات ہیں وہ وفاق تک پہنچا دیئے گئے ہیں جس طرح نیلم جہلم ہائیڈل پراجیکٹ کے معاملات طے پا گئے ہیں اس طرح کوہالہ پراجیکٹ پر بھی ہمارے تحفظات دور ہوں گے ۔