بلوچستان میں معروف سماجی رہنما حاجی حبیب اللہ کا غربت مٹاوپروگرام کامیابی کے نئے سال میں داخل

دکی بلوچستان (جاوید اقبال، سٹیٹ ویوز) بلوچستان کے دور افتادہ ضلع دکی میں معروف نجی کمپنی کی طرف سے”غربت مٹاو پروگرام” ماضی کی طرح نئے سال میں جاری ہے. اس پروگرام کے تحت موٹرسائیکلوں کی قرعہ اندازی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی معروف سماجی و قبائلی رہنماء سردار اکبر خان کمال خیل ناصر تھے.

تفصیلات کے مطابق دکی ستارہ ہنڈا ایجنسی کے زیر اہتمام سال نو کے موقع پرغربت مٹاو پروگرام کے تحت سی ڈی 70 موٹرسائیکلوں کی قرعہ اندازی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا. تقریب میں ستارہ ہنڈا ایجنسی کی جانب سے نئے شروع کئے گئے پروگرام غربت مٹاو کے تحت آٹھ موٹرسائیکل بذریعہ قرعہ نکالے گئے . ستارہ ہنڈا ایجینسی کے مالک حاجی حبیب اللہ کی طرف سے اس ایونٹ کے انعقاد کو عوامی سطح پر سراہا گیا.

تقریب کے مہمان خصوصی قبائلی رہنماہ سردار اکبر خان کمال خیل ناصر تھے.تقریب سے قبائلی رہنماہ سردار اکبر خان ناصر، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئر حاجی دلبر خان ناصر ، تحصیلدار دکی سردار عبدالمجید جوگیزئی ، اٹلس ہنڈا ایجنسی کے منیجر محمد فیصل ، ستارہ ہنڈا ایجنسی کے مالک جمعہ خان ناصر اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہیکہ ستارہ ہنڈا ایجنسی کی جانب سے شروع کیا جانے والا یہ پروگرام انتہائی اچھا پروگرام ہے اس پروگرام سے 500 افراد استفادہ حاصل کرینگے.

مقررین کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کے تحت غریب اور تنخواہ دار لوگوں کو ماہانہ دو ہزار روپے کشت پر موٹرسائیکل بذریعہ قرعہ اندازی ملے گا. انہوں نے کہا کہ ستارہ ہنڈا ایجنسی نے دکی میں اپنے روایات کو برقرار رکھتے ہوئے عوام کی خدمت جاری رکھی ہے. انہوں نے کہا کہ غریب لوگ اس طرح کے پروگراموں سے مستفید ہوکر اپنا کاروبار بھی شروع کرسکتے ہیں. تقریب میں ستارہ ہنڈا ایجنسی کی جانب سے لکی ممبرز کو لاکھوں روپے کے انعامات دیئے گئے جن میں ٹی وی ، ڈینر سیٹ، بے بی موٹرسائیکل اور دیگر قیمتی انعامات شامل تھے. پروگرام کے آخر میں عوام کی انٹرٹینمنٹ کیلیے میجک شو کا بھی انعقاد کیا گیا.

واضح رہے کہ معروف سماجی رہنماء حاجی حبیب اللہ خان اس طرح کے سماجی کاموں کیلیے علاقے میں شہرت رکھتے ہیں. ان کے سماجی کارنامے زبان زد عام ہیں. تقریب سے خطاب میں حاجی حبیب اللہ کا کہنا تھا کہ نیو سٹار دکی صوبہ بلوچستان میں غربت مٹاو پروگرام کے تھٹ پیش پیش ہے، ان کا کہنا تھا کہ یہ واحد موٹر سائیکل شو روم ہے جو بلوچستان بھر کے لوگوں کیلیے کاروبار کا ذریعہ بن گیا ہےاور اسکا کریڈٹ اٹلس ہنڈا پاکستان کو جاتا ہے.