آزادکشمیرکی خاتون کبری گیلانی بھارت میں دربدرکی ٹھوکریں کھانے پرمجبور

اسلام‌آباد(سٹیٹ ویوز) بھارت کیطرف سے کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے کبری گیلانی کی دومیل مظفرآباد واپسی نا ممکن بن گئی.

مظفرآباد کی کبری گیلانی کی شادی مقبوضہ کشمیر کے شہری الطاف سے ہوئی تھی اولاد نہ ہونے کے باعث دونوں میں طلاق ہوگئی بھارت کی طرف سے وطن واپسی کی کلیئرنس نہ ملنے کے باعث کبری گیلانی بھارت میں لوگوں کے گھروں میں کام کاج کرکے اپنی روزی روٹی کا اہتمام کررہی ہے.

کبری گیلانی کا تعلق دومیل آزادکشمیر سے ہے 2010 میں انکی شادی مقبوضہ کشمیر کے ایک شہری سے ہوئی اور بعد میں وہ نئی دلی منتقل ہوگئے آٹھ سال تک اولاد نہ ہونے کے باعث کبری گیلانی کو شوہر نے طلاق دیدی تاہم بھارتی حکومت کبری کو کلیئرنس نہیں دے رہی ہے اور نہ ہی پاکستانی سفارتخانہ کبری کی مدد کررہا ہے جس کی وجہ سے وہ لوگوں کے گھروں میں کام کاج کرکے اپنا پیٹ بھرنے پر مجبور ہے کبری کی دیگر فیملی اور رشتے دار دومیل میں مقیم ہیں.