لورالائی ،دہشتگردوں کا پولیس بھرتی کے دوران حملہ، 10افراد زخمی

لورالائی(سٹیٹ ویوز) پولیس میں بھرتی ٹیسٹ کے دوران لورالائی میں دستی بم حملے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔لورالائی میں پولیس میں بھرتی کے لیے ٹیسٹ کے دوران دستی بم حملے کے نتیجے میں 10افراد زخمی ہوگئے.

واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جب کہ پولیس اور ایف سی نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی پولیس کے دفتر میں کلاس فور ملازمین کی بھرتی کے لیے ٹیسٹ کے دوران نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا تاہم واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

بلوچستان میں ڈی آئی جی ژوب رینج کے دفتر پر مبینہ طور پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے، دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ژوب کے علاقے لورالائی میں واقع پولیس ڈی آئی جی آفس کے احاطے پر حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ دفتر کے احاطے سے فائرنگ کی آوازیں بھی بلند ہورہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ آج پولیس میں بھرتی کے لیے دفتر میں امیدواروں کے ٹیسٹ اور انٹرویو جاری تھے جس وقت حملہ ہوا۔ حملے میں دو دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔

یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی اضافی نفری کو ڈی آئی جی ژوب کے دفتر پر طلب کرلیا گیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے مقابلہ جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز کے ہمراہ ریسکیو اہلکار بھی جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہورہے ہیں۔

فی الحال اس حملے سے متعلق مزید تفصیلات موصول نہیں ہوسکی ہیں۔ دہشت گردوں کی تعداد بھی نا معلوم ہے اور یہ بھی نہیں کہا جاسکتا کہ ڈی آئی جی اس وقت اپنے دفتر میں موجود ہیں یا نہیں۔