شہبازشریف ریکارڈ نہیں دیں گے تو پارٹی کو نقصان ہو گا، چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد( سٹیٹ ویوز )الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ (ن)کے خلاف انٹرا پارٹی انتخابات میں بے ضابطگیوں پر درخواست گزار شجاع الرحمن کے وکیل نے مسلم لیگ (ن)،شہباز شریف اور دیگر عہدیداروں کا انٹرا پارٹی ریکارڈ طلب کر نے کی استدعا کی ہے ۔

الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ (ن)کے خلاف انٹرا پارٹی انتخابات میں بے ضابطگیوں پر شجاع الرحمن کی درخوا ست پر سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار شجاع الرحمن کی طرف سے ظفر علی شاہ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ۔

وکیل ظفر علی شاہ نے استدعا کی کہ مسلم لیگ (ن )،شہباز شریف اور دیگر عہدیداروں کا انٹرا پارٹی ریکارڈ طلب کیا جائے جس پر چیف الیکشن کمشنر سر دارمحمد رضا نے کہا کہ اگر ریکارڈ نہیں دیں گے تو ان کی پارٹی کو نقصان ہو گا۔بعد ازاں الیکشن کمیشن نے شجاع الرحمن کی درخواست پر سماعت بھی 11 فروری تک ملتوی کر دی