Hassam Ibhraim Met with Ali Ameen Ganda pur

وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور اور سردار حسن ابراہیم کے درمیان ملاقات میں اہم ترجیحات طے کر لی گئیں

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور اور جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے نو منتخب ممبر قانون ساز اسمبلی سردار حسن ابراہیم خان کی اہم ملاقات ہوئی۔

ترجمان جموں کشمیر پیلز پارٹی سردار نوید حیات کے مطابق ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی اس اہم ملاقات میں وفاقی وزیر امور کشمیر نے سردار حسن ابراہیم خان کو راولاکوٹ سے الیکشن جیتنے پر مبارکباد پیش کی جبکہ ملاقات میں آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

 

ملاقات کے دوران آزاد کشمیر میں میرٹ, آئین و انصاف کی بلا دستی کے حوالے سے اہم گفتگو ہوئی جس پر وزیر امور کشمیر نے اتفاق کیا کہ میرٹ۔ انصاف اور آئین کی بلادستی ہماری اہم ترجیحات ہیں جبکہ تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے حکومت پاکستان کے کردار اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی پامالیوں پر بھی بات چیت کی گئی