سندھ کی سیاسی بساط الٹنےکیلیےفاطمہ بھٹو کواہم رول دینے کی تیاریاں

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ سے پیپلز پارٹی کو آوٹ کرنے کی ایک اور کوشش ، پیپلز پارٹی کے نام سے فاطمہ بھٹو کی ایک اور سیاسی جماعت لانے کی تیاریاں شرو ع ہوگئیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی جماعتیں میں پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی سابقہ یا لاحقہ لگا یا جائے گا ،مجوزہ سیاسی جماعتوں کو طاقت ور سیاسی حلقوں اور قوتوں کی حمایت بھی حاصل ہو گی ۔فاطمہ بھٹو سیاسی جماعت بنانے سے گریزاں ہیں اور وہ چاہتی ہیں کہ وہ تعلیم کے شعبے میں اپنے کام کو آگے بڑھائیں ۔

مقتدر حلقوں سمیت اہم سیاسی حلقے چاہتے ہیں کہ فاطمہ بھٹو سیاست میں آئیں کیونکہ وہ ہی پیپلز پارٹی کو سندھ کی سیاست سے آوٹ کر سکتی ہیں ۔فاطمہ بھٹو اس وقت لندن میں موجود ہیں ،نئی جماعت بنانے کے لیے ایک طرف کاغذی کارروائیاں جاری ہیں تو دوسری طرف غنوی بھٹو فاطمہ بھٹو کو منانے کی کوشش کر رہی ہیں ۔