جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یواے ای گلف زون کی تنظیم سازی مکمل

اسلام آباد(نیوزڈیسک)جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یواے ای گلف زون کی تنظیم سازی مکمل ،نیاز کشمیری صدر،مشتاق شریف جوائنٹ سیکرٹری منتخب ،نوٹیفکیشن جاری ہوگیا۔

نومنتخب ترجمان قمراسلم کے مطابق جے کے ایل ایف یواے ای گلف زون کی تنظیم سازی میں نیازکشمیری صدرمنتخب ہوگئے ،حافظ صدیق نائب صدر،حبیب ہاشمی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔

دیگرعہدیداران میں خضرحیات خازن،چوہدری محمد یٰسین آرگنائزراور عنصرکشمیری شامل ہیں۔
JKLF
اس موقع پر نومنتخب عہدیداران نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا یا اور تحریک آزادی کے حوالے سے اپنی تمام ترتوانائیاں صرف کرنے کے عزم کااعادہ کیا ۔جے کے ایل ایف کے نومنتخب صدرنے بھی نئی باڈی کو مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ امیدکرتاہوں کہ تنظیم کے تمام عہدیداران قائدین کومشن کوعملی جامع پہنائیں گے۔

جموں کشمیرلبریشن فرنٹ مسقط کے عہدیدران نے بھی تمام باڈی اور باالخصوص قمراسلم کوترجمان منتخب ہونے پرمبارکبادپیش کی ہے۔