نگہت عتیق نے جموں کشمیر کی آزادی کیلئے مقبول بٹ شہیدکے نظریہ کوناگزیرقراردیدیا

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)سیاسی وسماجی رہنما نگہت عتیق نے مقبول بٹ شہید کی برسی کے حوالے سے اپنے بیان میںکہا ہے کہ مقبول بٹ شہید ہمارے دلوں میں زندہ ہیں دنیا کی کوئی طاقت مقبول بٹ شہید کے نظریے کو دبا نہیں سکتی۔ شہید کے نظریہ کو لے کر ہی ریاست جموں کشمیر کی آزادی اور خودمختاری ممکن ہو سکتی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقبول بٹ شہید نے اپنی جان تحریک آزادی کشمیر کے لیے پیش کر کے ریاست جموں کشمیر کی عوام کو آزادی اور خودمختاری کا شعور دیا کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہوگا اور ایک مشترکہ پلیٹ فارم سے جدوجہد کا آغازکرنا ہوگا۔

انہوں نے 11فروری کے حوالے سے اس عزم کااظہارکیا کہ جموں کشمیر کی مکمل آزادی، خودمختاری، غیر ملکی تسلط کے خاتمے کےلیے اپنا کردار بغیر کسی تعصب کے ادا کریں گے۔