سرکاری حج ختم کرنے کیلئے حج کمیٹی کو خط ارسال

لاہور (سٹیٹ ویوز) فریضہ حج کی ادائیگی میں سرکاری حج ختم کرنے کے لئے حج کمیٹی کو خط لکھ دیا گیا ۔ خط جوڈیشل ایکٹویزم پینل کے سربراہ ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی جانب سے لکھا گیا ۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ خط میں سرکاری حج کوٹہ کی بندش اور تمام تر کوٹہ پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز کو دینے کی اسدعا کی گئی ہے ۔ گزشتہ دو دہائیوں میں حکومتوں نے سرکاری حج کے نام پر لوٹ مار کی ۔

پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز 4 لاکھ فی کس میں حج کروانے کو تیار ہیں ۔ سرکاری حج پر سبسڈی برائے نام اور زائرین کو گمراہ کرنے کے لیے ہے ۔ خط میں استدعا کی گئی ہے کہ حج کمیٹی تمام تر کوٹہ پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کو آلاٹ کر کے 4 لاکھ روپے فی کس کو یقینی بنانے کا حکم دے ۔