اختلافات بارےخبروں پرق لیگ اورپی ٹی آئی قیادت کاموقف سامنےآگیا

اسلام‌آباد (سٹیٹ ویوز) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق کا کہنا ہے کہ ق لیگ اورپی ٹی آئی میں کوئی اختلاف نہیں، کچھ لوگ نہیں چاہتےکہ ہمارا اتحادمضبوط ہو۔

وزیراعظم کے مشیر نعیم الحق نے مسلم لیگ (ق)کے صدر چودھری شجاعت اور مونس الٰہی سے ملاقات کی،ملاقات میں چودھری سالک،کامل علی آغااورباﺅ رضوان بھی شریک ہوئے۔ملاقات میں پنجاب کے بعد مرکز میں شراکت اقتدار پر بات چیت ہوئی،حکومت نے معاملات کو اتفاق رائے سے آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ پنجاب کے بعد مرکز میں شراکت اقتدار کے معاہدے پر عملدرآمد ہوگا،وزیراعظم کے مشیر نعیم الحق نے یقین دہانی کرائی کہ مرکز میں مسلم لیگ(ق)سے کئے گئے وعدے پورے ہوں گے۔