مسلم کانفرنس کےرہنماعباس شبیرنےسردارعتیق کےدورہ برطانیہ کوکامیاب قراردیدیا

الریاض (سٹیٹ ویوز) مسلم کانفرنس کےرہنما عباس شبیر نے سردار عتیق احمد خان کے دورہ برطانیہ کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا ہیکہ تحریک آزادی کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے میں قائد مسلم کانفرنس کی کوششیں قابل ستائش ہیں.

اپنے ایک بیان میں مسلم کانفرنس سعودی عرب کے رہنما عباس شبیرنے کہا کہ برطانوی پارلینٹ کے سامنے احتجاج کی قیادت کرکے سردار عتیق احمد خان نے ثابت کیا ہیکہ وہی کشمیریوں کے اصل ترجمان ہیں. ہم سب مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی مذمت کرتے ہیں . برطانوی پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج میں بیرسٹر سلطان محمود سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر اور چودھری یسین اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر بھی موجود تھے.