بالی ووڈ کے معروف ولن مہیش آنند کی لاش برآمد

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار اور ولن مہیش آنند کی لاش ان کے گھر سے برآمد ہو ئی ہے جس نے پوری انڈسٹری میں تہلکہ برپا کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق 57 سالہ اداکار مہیش آنند کی لاش گزشتہ صبح ان کے گھر سے برآمد ہوئی جو کہ مکمل طور پر خراب ہو چکی ہے ۔مہیش آنند کئی سالوں سے اکیلے زندگی گزار رہے تھے اور ان کے پاس کوئی کام بھی نہیں تھا ، بھارتی تحقیقاتی اداروں کا کہناہے کہ ان کی موقت تقریبا دو روز قبل ہوئی جس کی وجہ سے لاش مکمل طور پر سڑ چکی ہے تاہم ان کی موت کا وقت جاننے کیلئے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

مہیش آنند نے بالی ووڈ کے بڑے اداکاروں امیتابھ بچن ، گوندا ، سنجے دت کے ساتھ کئی تاریخی فلموں میں ولن کا کردار نبھایا جن میں ’ گنگا جمنا سروستی ، اور شہنشاہ فلم شامل ہے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے 1989 میں ’مجبور‘ 1990 میں فلم ’تھانیدار ‘ ،1994 میں بے تاج سمیت کئی نامور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔