MC

مسلم کانفرنس رابغ یونٹ سعودی عرب کی تنظیم سازی ،سردارذوالفقاراحمد صدرمنتخب

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس رابغ یونٹ سعودی عرب کی تنظیم سازی کا عمل طے پاگیا ۔سردارذوالفقاراحمد صدراسرارعباسی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔

اس موقع پر حلف برداری کی تقریب کاانعقادبھی کیا گیا جس میں کنونیئر مرزاکامران انوربیگ نے حلف صدرسمیت دیگرعہدیداران سے حلف لیا ۔

نومنتخب صدر سردار ذوالفقاراحمد نے عہدیداران سے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلم کانفرنس کشمیری عوام کے حقوق کی ضامن ہے ہم مجاہد اول کے نعرے “کشمیربنے گاپاکستان”اورالحاق پاکستان کے نظریے کو اپنا دستور بناکر جدوجہد جاری وساری رکھیں گے انہوں نے تمام نومنتخب عہدیداران کومبارکباددیتے ہوئے اس امید کااظہارکیا ہے کہ ان کی قیادت میں تمام عہدیداراپنے فرائض بخوبی سرانجام دینگے۔