شہباز شریف کی ضمانت پر رہائی، نیب کا بینج پر اعتراض مسترد

لاہور (سٹیٹ ویوز) لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی ضمانت پر رہائی کی درخواست کے معاملے پر نیب کا بینج پر اعتراض مسترد کرتے ہوئے اپیل ناقابل سماعت قرار دے دی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار شمیم خان نے کہا شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت موجودہ بینچ ہی کرے گا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے نیب کی درخواست پر سماعت کی۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا شہباز شریف کی درخواست ضمانت جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل بینچ کو بھجوائی جائے، موجودہ بینچ شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت نہیں کرسکتا، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی اس کیس میں شریک ملزموں کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر چکا ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے نیب کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا میں معذرت خواہ ہوں، اب ایسا نہیں ہوتا، نیب پر پہلے بڑے الزامات لگ رہے ہیں، اب نیب اپنی مرضی کے بنچ بنوائے گا ؟۔