ڈاکٹرامجد ایوب اور لال خان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ،ملاقات پررضامندی

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)تحریک اتفاق رائے کے چیئرمین ڈاکٹرامجدایوب مرزانے طبقاتی جدوجہد کے رہنما اور معروف مارکسی دانشور ڈاکٹرلال خان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہواہے۔

دوران گفتگو ڈاکٹرامجدایوب نے ڈاکٹرلال خان کی طبیعت سے متعلق دریافت کیا جس پرڈاکٹر لال خان کا کہنا تھا کہ ان کاعلاج چل رہا ہے اور وہ پہلے سے بہتر محسوس کررہے ہیں ۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ریاست جموں کشمیر کے سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کیلئے اپریل میں لاہورمیں ملاقات پر رضامندی ظاہرکردی ہے۔

ٹیلیفونک رابطے کے حوالے سے ڈاکٹرامجدایوب نے اپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرلال خان پاکستانی بائیں بازوں کے نہایت اہم رہنما ہیں اور ان کی خدمات فراموش نہیں کی جا سکتیں۔