پرویز رشید نےمریم نواز کی خاموشی کی وجہ بیان کردی

اسلام‌آباد (سٹیٹ ویوز) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف کو کوئی مائنس نہیں کر سکتا، مریم نوازکو ابھی سیاست کرنے کا قانونی حق نہیں اس لئے خاموش ہیں ،مریم نواز کو مقدمات سے انصاف مل جائے گاپھر سیاست میں بھی فعال ہو جائیں گی‘چودھری نثار بتائیں وہ کس سے معاملات طے کرا رہے تھے جو خراب ہو گئے۔

اتوار کوایک انٹر ویو کے دوران پرویز رشید نے کہا کہ نوازشریف کو کوئی مائنس نہیں کر سکتا،ہم صرف عدالت سے انصاف چاہ رہے ہیں ،ڈیل کا الزام لگانے والے عدالت پر الزام عائد کر رہے ہیں ، ایسا نہ ہوکہ ڈیل کی بات کرنے والوں کیخلاف توہین عدالت کی درخواست آ جائے ،وزیراعظم جواب دیں این آر او میں دوسرافریق کون ہے ؟

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اندر ایک آمرانہ قوت موجود ہے ،جھاڑوپھیرنے کی بات سے خوف آتا ہے کہیں سب کچھ بہا کر نہ لے جائے،پرویز رشید کا کہناتھا کہ مشرف کو بچایا گیا اوروہ بیرون ملک چلے گئے ،نیب سیاسی انتقام کیلئے گرفتاریاں اور انکوائریاں کر رہا ہے۔