muhammad-bin-salman-to-visit-Pakistan-,-latest-image

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد (سٹیٹ ویوز) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کا ہر پاکستانی بے صبری سے انتظار کر رہاہے تاہم اب وہ انتظار بس ختم ہونے کو ہے کیونکہ وہ 16 فروری کو پاکستان پہنچ رہے ہیں اور ان کے وزیراعظم ہاﺅس میں قیام کا امکان ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سعودی سفیر نے خوشخبری سناتے ہوئے کہاتھا کہ ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان دو روز پر محیط ہو گا اور وہ 16 فروری کو پاکستان پہنچ رہے ہیں جبکہ ان کے ہمراہ بڑا وفد بھی ہوگا۔ محمد بن سلمان کی ایڈوانس سیکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے اور انہوں نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کیا جبکہ محمد بن سلمان کے ڈاکٹرز کی ٹیم بھی پاکستان پہنچ گئی ہے ۔محمد بن سلمان کے دورے کی کوریج کیلئے سعودی میڈیا کا وفد بھی پاکستان پہنچ گیا ہے ۔