نگہت عتیق نےمقبول بٹ شہید کاجسدخاکی کشمیری قوم کےحوالےکرنےکامطالبہ کردیا

اسلام‌آباد (سٹیٹ ویوز) سیاسی و سماجی رہنما نگہت عتیق نے تحریک آزادی کشمیرکے ہیرو مقبول بٹ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئےکہا ہیکہ مقبول بٹ کشمیری قوم کا ہیرا ہے.

انھوں نے مطالبہ کیا ہیکہ مقبول بٹ شہیدکاجسد خاکی کشمیری قوم کے حوالےکیا جائے. مقبول بٹ کی تصویراورنام پر سیاست کرنے والے آج تک جسد خاکی واپس نہیں لےسکےاس لیے تصویراورنام پر سیاست بند کی جائے اور جسد خاکی کی ڈیمانڈ کریں اور درست بیانیے پر آزادی کا مطالبہ کریں تاکہ دنیا آپ کی بات سنے. انھوں نے مطالبہ کیا ہیکہ مقبول بٹ کی پھانسی کے اصل کردار کوسامنے لائے جائے . مقبول بٹ کا جسد خاکی ورثاء کے حوالے کیا جائے. مہاترے کا قتل اور اغوا اور مہاترے کی رہائی کے بدلے مقبول بٹ کی واپسی کس کے کہنے پر کی گئی اس کے اصل کردار عوام کے سامنے لائے جائیں . وادی کشمیرمیں جاری پراکسی جنگ بند کی جائے.

انھوں نے شاعری کی زبان میں مقبول بٹ شہید کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہیکہ…
کتنا اونچا تھا میں سولی پے چڑھ جانے کے بعد
چھو رہے تھے ظالموں کے سر میرے پاؤں کے ساتھ
قائد کی جد وجہد کو دبانے والے
سلام عقیدت میرے قائد
تیرے حوصلے کو سلام
میرے قائد تیری جد وجہد کو سلام
شہدائے کشمیر کی عظمت کو سلام