شہبازشریف کی ضمانتوں کی درخواست پرسماعت ملتوی

لاہور (سٹیٹ ویوز) لاہور ہائیکورٹ میں شہبازشریف کی ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی جس دوران اپوزیشن لیڈر کے وکلاءنے دلائل جزوی طور پر مکمل کر لیے ہیں تاہم سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عدالت عظمیٰ نے سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے شہبازشریف کے وکلاءکو رمضان شوگر ملز کیس میں دلائل کیلئے طلب کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل شہبازشریف کی ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کرنے والے بینچ کی تبدیلی کی نیب کی درخواست مسترد کر دی گئی تھی اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ بینچ ہی سماعت کرے گا ۔

شہبازشریف کی ضمانتوں کی ددرخواست کی سماعت کے دوران جسٹس ملک شہزاد نے ریمارکس جاری کرتے ہوئے کہا کہ بینچ تبدیل کروانا آپ کا قانونی حق ہے اور ہمیں اس پر اعتراض نہیں ہے جس پر نیب کے وکیل نے کہا کہ چیف جسٹس کے پاس اختیار ہے وہ بینچ تبدیل کر سکتے ہیں ۔ جسٹس ملک شہزاد نے استفسار کیا کہ آپ میرٹ پر کچھ نہیں کہنا چاہتے ؟ نیب کے وکیل نے کہا کہ شہبازشریف اسلام آباد میں میٹنگز میں شامل ہو رہے ہیں ۔