پنجاب کیلیےصحت کارڈ کا اجراء کردیا گیا

لاہور (سٹیٹ ویوز) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب کے 36 اضلاع میں صحت کارڈکااجراکررہے ہیں،غربت کی لکیرسے نیچے زندگی بسرکرنے والے افرادکوترجیح دی جائیگی۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے 36 اضلاع میں صحت کارڈ کا اجراکررہے ہیں،غربت کی لکیرسے نیچے زندگی بسرکرنے والے افرادکوترجیح دی جائیگی،صحت کارڈکے تحت 7 لاکھ 20 ہزارتک مفت علاج ہوگا،پنجاب میں صحت کارڈکااجراپہلے راجن پورسے کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال کے دوران پنجاب کے تمام اضلاع میں کارڈفراہم کریں گے،غربت کی لکیرسے نیچے زندگی بسرکرنے والے افرادکوترجیح دی جائیگی،یاسمین راشد نے کہا کہ کارڈکے حامل افرادسرکاری ونجی ہسپتالوں سے علاج کراسکیں گے،ان کا کہناتھا کہ صحت کارڈکامقصدعام آدمی کومشکلات سے نجات دلاناہے۔