muhammad-bin-salman-to-visit-Pakistan-,-latest-image

سعودی ولی عہد کی مہمان نوازی کیلیےوزیراعظم ہاﺅس کی تزئین وآرائش کا کام جاری

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی آمد پر وزیراعظم ہاﺅس کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے ، سعودی ولی کے ہمراہ ایک ہزار سے زائد شخصیات بھی ہوں گی ،وزیراعظم عمران خان خود ولی عہدکا استقبال کریں گے،مہمانوں کیلئے اسلام آباد کے دونوں بڑے ہوٹل اور پنجاب ہاﺅس مختص کر دیئے گئے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلیمان 16 فروری کو پاکستان آئیں گے،جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا ،وزیراعظم عمران خان خود سعودی ولی عہدکا استقبال کریں گے،اس حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے جبکہ وزیراعظم ہاﺅس کی تزئین و آرائش کا کام بھی جاری ہے، سعودی ولی عہد کے ہمراہ ایک ہزار سے زائد شخصیات بھی ہوں گی،سعودی ولی عہد آئل ریفائنری و دیگر مفاہتی یادداشتوں پر دستخط کریں گے ۔

سعودی ولی عہد اپنے دورے کے دوران وزیراعظم ہاﺅس میں قیام کریں گے جبکہ مہمانوں کیلئے اسلام آباد کے دونوں بڑے ہوٹل اورپنجاب ہاﺅس مختص کر دیئے گئے ہیں۔