دبئی (سٹیٹ ویوز) قومی ویمن کرکٹ ٹیم نے تاریخ میں پہلی بار ویسٹ انڈین ٹیم کو ایک روزہ میچز کی سیریز میں شکست سے دوچار کردیا۔ تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں گرین شرٹس نے 4 وکٹوں سے فتح اپنے نام کی۔
Winners 🏆#PAKWvWIW pic.twitter.com/E9JM4nfyJs
— PCB Official (@TheRealPCB) February 11, 2019
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے مابین تین ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا اختتام قومی ٹیم کی فتح کے ساتھ ہوا ہے۔ سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے مخالف ٹیم کی جانب سے دیا جانے والا 160 رنز کا ہدف 47 اعشاریہ 2 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ پاکستان کی جانب سے اوپنر سدرہ امین 52 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہیں۔
Pakistan Cricket legend @YounusK75 is here to meet the winning team!#PAKWvWIW pic.twitter.com/pWOMIRobDN
— PCB Official (@TheRealPCB) February 11, 2019
قبل ازیں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 47 اعشاریہ 3 اوورز میں 159 رنز بنائے۔ ونڈیز کی جانب سے کپتان سٹیفنی ٹیلر 52 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہیں۔ پاکستان کی ڈائنہ بیگ اور نشرح سندھو نے تین تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ خیال رہے کہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے تاریخ میں پہلی بار ویسٹ انڈین ویمن کرکٹ ٹیم کو ون ڈے سیریز میں شکست سے دوچار کیا ہے۔