اشتیاق چوہدری نےپیپلزپارٹی برطانیہ اوریورپ کومتحرک ترین قراردیدیا

لندن (سٹاف رپورٹر/سٹیٹ ویوز) پیپلزپارٹی آزاد کشمیرکےسیکریٹری اطلاعات ونشریات کشمیر کمیٹی یورپ اشتیاق احمدچوہدری نے کہا ہیکہ کشمیرمیں بھارتی حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں بارےیہاں کامیاب جلسے کا انعقاد کرنے پرپیپلز پارٹی کی مقامی قیادت مبارکباد کی مستحق ہے۔

اپوزیشن لیڈرچوہدری یاسین اورلارڈ قربان نےیواین نے مہمانان خصوصی کے طورپرتقریب میں شرکت کی اورعالمی برادری پر زوردیا کہ وہ تنازعہ کشمیرکے حل تک انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوائیں۔ چوہدری اشتیاق نے بتایا کہ افضل گورو کی شہادت ہو یا مقبول بٹ کا یوم شہادت، برہان وانی کا یوم شہادت ہو یا یوم یکجہتی کشمیر کا موقع ہو پیپلز پارٹی برطانیہ اور یورپ کی قیادت اورکارکنان بھرچڑھ کرحصہ لیتے ہیں اورذوالفقار علی بھٹو کے اس مشن کوجاری رکھے ہوئے ہیں کہ کشمیرکیلئے ایک ہزار سال تک لڑنا بھی پڑے تولڑیں گے۔