Khan jahangir

یوکے پی این پی کے قائدین اور کارکنان کی گرفتاریوں پرخان جہانگیرخان حکومت پربرس پڑے

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)متحدہ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی سعودی عرب کے صدر خان جہانگیر خان نے کہا کہ مظفرآباد میں گیارہ فروری مقبول بٹ شہید کی برسی مناتے ہوئے متحدہ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے قائدین اور کارکنان پر تشدد کیا گیا اور درجنوں کو گرفتار کیا گیا جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ گرفتار کارکنان کو رہاکیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسی ریاست کی مثال سمندر کے بیچ ڈگمگاتی کشتی جیسی ہوتی ہے اب ڈوبی کہ اب ڈوبی ،ظلم کا نظام زیادہ عرصہ نہیں چل سکتا ۔جو بھی شخص ظلم کے آگے کھڑا ہوا انسانی تاریخ میں امر ہو گیا ۔ظلم کے سامنے سر جھکا لینا اور ظلم سہتے چلے جانا بذات خود نہ صرف ظلم ہے بلکہ ظالم کی مدد بھی ظلم ہے ظالم کو ظلم سے روک دینا عظیم جہاد ہے۔

ریاست کے تمام مکاتب فکر کو انکی سیاسی جہدوجہد کی مکمل آزادی تمام باشندوں کا حق ہے ہمارا مطالبہ ہے کے حکومت آزادکشمیر پولیس کی غنڈہ گردی کا نوٹس لے۔