نگہت عتیق نےمقبول بٹ کی برسی پرگرفتارکیے گئےکارکنان کی رہائی کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (سٹیٹ ویوز) سیاسی و سماجی رہنمانگہت عتیق نےگیارہ فروری مقبول بٹ شہید کی برسی مناتے ہوئے یوکےپی این پی کے قائدین اور کارکنان پر تشدد اور گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہیکہ کل 13 فروری کوگرفتار کارکنان کو کوٹلی عدالت میں پیشی کے لیے ریاست جموں کشمیر کے بہادر بیٹے اور بیٹاں آ رہے ہیں انکی جدوجہد کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں.

انھوں نے کہا ہیکہ آزاد کشمیر کی حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہیےکل 11فروری کو پولیس نے مظفرآباد یو کے پی ین پی کے کارکنان پہ تشدد اورگرفتاریاں کی ہیں اس کا فوری ازالہ کیا جائے اور گرفتار کارکنان کو فی الفور رہا کیا جائے. ہم اپنےبہادر بھائیوں اور بہنوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں.