پاکستان سپر لیگ کے میچوں کا ٹکٹ کتنے کا ہو گا؟؟؟

لاہور(آئی این پی) پاکستان سپر لیگ فور کے پاکستان میں ہونے والے میچز کا کم سے کم ٹکٹ 500روپے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے 5میچز کے ٹکٹ 500سے 12ہزار روپے تک ہوں گے جبکہ لاہور کے 3میچز کے ٹکٹ ایک ہزار سے 12ہزار روپے تک فروخت ہوں گے، مقررہ کوریئر سروس ادارے کے تحت

آن لائن ٹکٹوں کی فروخت 17فروری سے شروع ہوگی۔تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فور کے کراچی اور لاہور میں ہونے والے میچز کی آن لائن بکنگ رواں ہفتے شروع ہوگی جس کے لیے مہنگے سے مہنگا ٹکٹ 12 ہزار روپے اور کم سے کم ٹکٹ 500 روپے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے 5 میچز کے ٹکٹ 500 سے 12 ہزار روپے تک ہوں گے جب کہ لاہور کے تین میچز کے ٹکٹ ایک ہزار سے 12 ہزار روپے تک فروخت ہوں گے۔ذرائع کے مطابق فائنل میچ کے ٹکٹوں کی قیمت زیادہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ پی ایس ایل فور کے لاہور میں میچز 9، 10 اور 12 مارچ کو ہوں گے جب کہ کراچی میں کھیلے جانے والے میچز 7، 10، 13، 15 اور 17مارچ کو ہوں گے۔دوسری جانب پی ایس ایل فور کے فائنل سمیت 5 میچز کے شایان شان انعقاد کے لیے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم پر تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں جب کہ مقررہ کوریئر سروس ادارے کے تحت آن لائن ٹکٹوں کی فروخت 17فروری سے شروع ہورہی ہے۔