معروف تجزیہ کار نےشیخ رشید کوسب پربھاری قراردیدیا

اسلام آباد (سٹیٹ ویوز) تجزیہ کارحسن نثار نے کہاہے کہ تحریک انصاف میں جوشیخ رشید کی مخالفت کررہےہیں ، وہ ان سے حسد کرتے ہیں اور خوفزدہ ہیں ، ان سب پر شیخ رشید بھاری ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ “ میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ مجھے اگر کوئی بندہ پسند ہو تو میں کہوں گا کہ وہ بہت سادہ اور معصوم ہے اور جس کو پسند نہ ہوتو وہ کہے گا کہ وہ بیوقوف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو پیغام رسانی کی تمیز ہے تو وہ شیخ رشید ہے ، سب سے زیادہ ریٹنگ اس بندے کی ہے ، اس کو سب ہی سننے پر مجبور ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں شیخ رشید کے علاوہ کوئی نظر نہیں آرہا، تحریک انصاف میں جو شیخ رشید کی مخالفت کررہے ہیں ، وہ ان سے حسد کرتے ہیں اور خوفزدہ ہیں ، ان سب پر شیخ رشید بھاری ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں شیخ رشید کی مخالفت کرنیوالوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا بلکہ اس کا فائدہ شیخ رشید کوہی ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ بنیادی طور پر عالم اسلام کی ایلیٹ کلاس آپس میں ملے ہوئے لوگ ہیں، کھاتے وقت ساری انگلیاں اکٹھی ہوجاتی ہیں، این آر او دیناواقعی غداری ہے ، کسی ملک کولوٹناشروع کردوتو اس کے پلے کیا رہ جائیگا ؟ ایسے لوگوں کوچھوڑنا غداری ہے ، یہ کام پہلے ہی کرلیا جاتا تو اس کی نوبت ہی نہ آتی ۔