state views

حکومت نے 10لاکھ نوکریاں پیداکرنے کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) حکومت نے 10لاکھ نوکریاں پیداکرنے کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعت کے لیے “کامیاب جوان” پروجیکٹ شروع کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے معاون برائے یوتھ افئیرز عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ منصوبے کے لیے سمیڈا بزنس ایڈوائزری سروس فراہم کرے گا۔

سمیڈا نوجوانوں کے لیے 25بہترین کاروبار تلاش کرے گا۔عثما ن ڈار کا مزید کہنا تھا کہ اس منصوبے کے ذریعے سے 10 لاکھ نوجوانوں کو روزگار میسر آئے گا۔اس سے قبل تاریخ میں پہلی بار نوجوانوں سے متعلق قومی سروے کروانے کا فیصلہ کیا گیا تھا،لک میں پہلی بار نوجوانوں سے متعلق ڈیٹا اکھٹا کیا جائے گا۔ عثمان ڈار نے’ کامیاب نوجوان’ کے نام سے منصوبے کی منظوری دی تھی۔

یہ فیصلہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افئیرز عثمان ڈار کی زیرصدارت کیے جانے والے اجلاس میں کیا گیا۔جس میں اقوام متحدہ کے پاکستان میں اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔اس منصوبے کے تحت ملک کے ہر ضلع میں نوجوانوں سے متعلق سروے کروایا جائے گا۔ جس سے پتہ لگائے جائے گا کہ کس علاقے میں نوجوانوں کو کس طرح کے مسائل درپیش ہیں اور نوجوانوں کی ترجیحات کیا ہیں۔

منصوبے کا باقاعدہ اعلان وزیراعظم عمران خان کریں گے۔اس سروے میں 3 سے چار ماہ لگ سکتے ہیں۔ واضح رہے کچھ روز قبل وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے یوتھ افئیرز عثمان ڈار سے چینی سفیر یاؤژنگ کی ملاقات ہوئی تھی۔جس میں گیم چینجر منصوبوں میں نوجوانوں کو نمائندگی دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

جب کہ سی پیک میں نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے میکنزم پر مشاورت کی گئی۔دونوں ممالک کے درمیان اسکل ڈویلوپمنٹ ایکسچینج پروگرام شروع کرنے پر بھی اتقاق ہوا تھا۔ب کہ وزیراعظم نے نوجوانوں کے لیے قومی پالیسی لانے کا فیصلہ کیا ہے اور پالیسی کا ٹاسک عثمان دار کو سونپ دیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے عثمان ڈار کو نوجوانوں سے متعلق پالیسی بنانے کے لیے بہترین انتخاب قرار دے دیا ۔
مزید پڑھیں

عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس کی رہائشگاہ چھوڑدی ہے