کالا باغ ڈیم کی تعمیر، وفاقی حکومت اور چیئرمین واپڈا کو نوٹس ،جواب طلب

لاہور (سٹیٹ ویوز) لاہور ہائیکورٹ نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لیے دائر متفرق درخواست پر وفاقی حکومت اور چیئرمین واپڈا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28فروری کو جواب طلب کر لیا ۔

مسٹر جسٹس شاہد کریم نے اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی متفرق درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک میں پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

عدالت نے 2012 میں کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے اقدامات کرنے کا حکم دیا تھا۔حکومت کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کیے جا رہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا معاملہ اہم نوعیت کا ہے۔کالا باغ کی خلاف تعمیر کا حکم دے۔